ماڈل ایان علی کی ضمانت، کسٹم حکام کا فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

18 جولائی 2015

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) کرنسی سمگلنگ کیس میں چار ماہ چار دن قید کے بعد رہائی پانے والی ماڈل ایان علی کی ضمانت منسوخی کیلئے کسٹم حکام نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماڈل کی ضمانت منظوری کیخلاف درخواست عیدالفطر کے بعد دائر کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ماڈل گرل ایان علی کی ضمانت منظوری کیخلاف کسٹم حکام نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کسٹم تفتیشی حکام نے قانونی ٹیم کے ساتھ مشاورت مکمل کر لی۔ عید الفطر کی تعطیلات کے بعد کسٹم حکام ایان علی کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کرینگے ، درخواست کیساتھ اہم شواہد بھی عدالت عظمیٰ کے سامنے رکھے جائیں گے۔
ماڈل ایان