بھارت کے سخت ردعمل پر تبصرہ کر کے ماحول خراب نہیں کرنا چاہتا: سرتاج عزیز
اسلام آباد(اے این این) خارجہ امور اور قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی ہم منصب سے بات چیت کیلئے ان کے دورہ بھارت کے وقت کے بارے میں قیاس آرائی قبل ازوقت ہوگی، سرحد پر فائرنگ کے واقعات پر بھارت کے سخت ردعمل پر تبصرہ کرکے ماحول خراب نہیں کرنا چاہتا، پاکستانی حدود میں بھارتی ڈرون گرائے جانے کے واقعہ کے بارے میں فوج بہتر طورپر بتا سکتی ہے۔ ایک انٹرویو میں مشیر خارجہ نے کہاکہ روس کے شہر اوفا میں پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات میں ان کی اور بھارتی ہم منصب اجیت دوول کی ملاقات کے حوالے سے اتفاق رائے ہوا تھا تاہم بھارتی ہم منصب سے بات چیت کیلئے وہ کب بھارت جائیں گے اس حوالے سے وقت کے بارے میں قیاس آرائی کرنا بہت قبل ازوقت ہوگا۔
سرتاج عزیز