مودی سے ملاقات: وزیراعظم کا سیاسی و عسکری قیادت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

18 جولائی 2015

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف نے مودی سے ملاقات کے معاملے پر عسکری اور سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب سے واپسی پر وزیراعظم نواز شریف آرمی چیف راحیل شریف اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے اور انہیں بھارتی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔
وزیراعظم/فیصلہ