قصور: چلتی ٹرین سے گر کر نوجوان جاں بحق، ایک شخص زخمی
قصور (نمائندہ نوائے وقت) لاہور سے پاکپتن جانے والی فرےد اےکسپرےس سے گر کر اےک نوجوان جاں بحق اور اےک زخمی ہو گےا۔ منڈی احمد آباد ضلع اوکاڑہ کا 26 سالہ علی احمد اور 45 سالہ ولی محمد زےادہ رش ہونے کی وجہ سے ٹرےن کے دروازے پر کھڑے تھے کہ جب ٹرےن بھٹہ ہسپتال قصور کے قرےب پہنچی تو اچانک پےچھے سے دھکا لگنے کے باعث دونوں چلتی ٹرےن سے نےچے گر گئے جس کے نتےجے مےں علی احمد موقع پر ہی دم توڑ گےا جبکہ ولی محمد زخمی ہو گےا جسے رےسکےو 1122 نے ہسپتال داخل کروا دےا ہے جبکہ صدر قصور پولےس نے ضابطہ کی کارروائی مکمل کر کے علی احمد کی نعش ورثاءکے حوالے کر دی۔