قومی وطن پارٹی کی خیبر پی کے حکومت میں شمولیت کا معاملہ لٹک گیا، عمران نے مشاورت کیلئے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی

18 جولائی 2015

اسلام آباد (آن لائن) قومی وطن پارٹی کی صوبائی حکومت میں شمولیت کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے مزید مشاورت کیلئے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ تحریک کے سینئر رہنماﺅں نے قومی وطن پارٹی کی خیبر پی کے میں شمولیت پر سخت مخالفت کرتے ہوئے اپنے تحفظات سے عمران خان کو آگاہ کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک قومی وطن پارٹی کے صوبائی حکومت میں شمولیت کیلئے خواہشمند ہیں اور عمران خان پر اصرار کررہے ہیں انکی شمولیت سے صوبائی حکومت مزید مضبوط ہوگی۔ شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین اور دیگر رہنماﺅں نے قومی وطن پارٹی کے صوبائی حکومت میں شمولیت اور تحریک انصاف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی شدید مخالفت کردی ہے۔ ان رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ قومی وطن پارٹی صوبائی حکومت میں شمولیت سے قبل ہی بلیک میل کررہی ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین اس معاہدے پر شدید تذبذب کا شکار ہیں۔
قومی وطن پارٹی