جاپان میں انوکھے ہوٹل کا افتتاح سب کام روبوٹ کرتے ہیں

18 جولائی 2015

ٹوکیو (بی بی سی) جاپان میں ہین نا یا ’عجیب‘ ہوٹل کا جمعے کو افتتاح ہوا ہے۔ لیکن اس کے بارے میں عجیب کیا ہے؟ ہوٹل آمد پر ڈائناسور نہ صرف آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں بلکہ یہاں سب کام روبوٹس سرانجام دیتے ہیں۔ ناگاساکی کے علاقے ساسیبو کے ہوٹل میں مختلف قسم کے آٹومیٹڈ ریسپشنسٹ ہیں جن میں انگریزی بولنے والا ڈائناسوز اور جاپانی زبان بولنے والی خاتون اینڈرائڈ شامل ہیں۔ ہوٹل میں چیک ان ہونے کے لیے چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے۔