امریکہ میں ببل سوکر کے کھیل کا انوکھا مقابلہ

18 جولائی 2015

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکہ میں ببل سوکر کا منفرد مقابلہ ہوا جس میں کھلاڑیوں نے ہوا سے بھرے بلبلے جیسے پلاسٹک بیگ پہن کر فٹ بال کھیلا۔ امریکی ریاست ماساچوسٹس میں ببل سوکر کے دلچسپ مقابلہ میں شائقین کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ اس ایونٹ کی خاص بات شرکاء کا ببل بال پہن کر فٹبال کھیلنا تھا۔