امریکی فضائی کمپنی کی سکیورٹی خرابیاں پکڑنے والے ہیکروں کیلئے 10 لاکھ فضائی میل کا انعام

18 جولائی 2015

نیویارک (بی بی سی) امریکی فضائی کمپنی یونائیٹڈ نے ان دو ہیکروں کو انعام کے طور پر 10 لاکھ فضائی میل دینے کا اعلان کیا ہے جنہوں نے اس کی ویب سائٹ کی سکیورٹی کی کمزوریوں کو پکڑا تھا۔ یونائیٹڈ ایئر ’بگ باؤنٹی‘ سکیم چلاتی ہے جس کے تحت ان ہیکروں کو انعام دیا جاتا ہے جو کمپنی کے نظام میں سکیورٹی کی خرابیاں آن لائن پر شیئر کرنے کے بجائے خود کمپنی کو اس سے آگاہ کرتے ہیں۔ اس کمپنی نے اب ان دو ہیکروں کو دس لاکھ فضائی میل کا انعام دیا ہے جس کا مطلب ہے درجنوں فضائی سفر۔