درجہ حرارت میں اضافہ قطبی ریچھوں کو خوراک کی کمی کا سامنا

18 جولائی 2015

لندن (بی بی سی اردو) طب شمالی کے سفید ریچھ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے خوراک کی کمی سے نمٹنے کیلئے خود کو ڈھال نہیں پا رہے۔ سائنسدانوں کا خیال تھا یہ جانور شکار نہ ملنے پر جبلی طور پر ایک طرح سے بے حس و حرکت ہو جاتے ہیں۔ لیکن نئی تحقیق کے مطابق نسبتاً گرم حالات میں جب خوراک کم ہوتی جاتی ہے تو ریچھ فاقے کرتے ہیں۔ اسکا مطلب ہے کہ اس نوع کے جانوروں کے گرم علاقوں میں بچ جانے کے امکانات کم ہیں۔ ریچھ سمندری سِیل شکار کرتے ہیں جوگرمیوں میںکم ہوجاتے ہیں۔