اصل خوشی عید کے موقع پر دوسروں کو راحت پہنچانے میں ہے: علما

18 جولائی 2015

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلحدیث پاکستان کے رہنما¶ں مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی، عبدالوہاب روپڑی، سیکرٹری اطلاعات مولانا شکیل الرحمن ناصر اور انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمن بن محمد نے عید کے الگ الگ پیغامات میں عوام سے اپیل کی کہ وہ عید کی خوشیوں میں غرباءمساکین اور ناداروں کو بھی یاد رکھیں اور انہیں بھی خوشیوں میں شامل کریں کیونکہ اصل خوشی تو دوسروں کو راحت پہنچانے میں ہے اور اللہ کے ہاں بھی وہی نیکی مقبول ہوتی ہے۔