قرآن اور نماز سے دوری کے باعث ہم مختلف مسائل کی گرفت میں ہیں، ادیب جاودانی
لاہور (پ ر) مون لائٹ سکول سسٹم کے چیئرمین ادیب جاودانی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں، مغفرت اور رب العزت کی قربت حاصل کرنے کا مہینہ ہے قرآن اور نماز سے دوری کی وجہ سے ہی ہم مختلف قسم کے مسائل کی گرفت میں ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مون لائٹ سکول سسٹم کے زیراہتمام منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ روزہ انسان کو صبر، ضبط نفس کی تعلیم دیتا ہے۔
رمضان المبارک امت مسلمہ کیلئے رحمت و بخشش کا خاص مہینہ ہے مسلمان رمضان المبارک میں کثرت سے قرآن کی تلاوت کریں۔