چڑیا گھر سے سفاری پارک تک شٹل سروس کا افتتاح

18 جولائی 2015

لاہور (سپورٹس رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب خالد ایاز نے گزشتہ روز لاہور چڑیا گھر سے سفاری پارک تک چلنے والی بس شٹل سروس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ خالد ایاز کا کہنا تھا کہ عیدالفطر پر یہ تجربہ عارضی بنیادوں پر کیا گیا ہے جس کے لئے دی ٹرسٹ سکول کی انتظامیہ نے بھی بھرپور تعاون کرتے ہوئے اپنی دو بسوں کو اس کام کے لئے لگایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور چڑیا گھر سے زو سفاری رائیونڈ روڈ تک کوئی کرایہ وصول نہیں کیا جائے گا۔