جلال الدین ڈار انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج ہو گی
لاہور (پ ر) جلال الدین ڈار صدر انجمن تاجران ایبک روڈ انار کلی 87سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم ریٹائرڈ بریگیڈئیر ڈاکٹر جمال ڈار، فلپ بنک کے مینجر نعیم ڈار، نصیر ڈار کے والد اور آل پاکستان ٹیچرز فیڈریشن کے چیئرمین اعظم بٹ کے خالو تھے۔ ان کا نماز جنازہ آج صبح 10بجے ایبک روڈ انارکلی لاہور سے اٹھایا جائیگا۔ آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے جلال الدین ڈار کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔