ٹیچنگ ہسپتال کے سٹاف کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

18 جولائی 2015

لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ صحت پنجاب نے صوبے بھر میں کیسی بھی ناخشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہائی الرٹ رہنے کی احکامات جاری کئے ہیں۔ اسی حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صوبے میں کسی بھی ناخشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجود ہیں پروفیسرز اور سرجن کو بھی سٹینڈ ہائی الرٹ رکھا گیا ہے اس کے علاوہ تمام ہسپتالوں میں ادویات کا وافر سٹاک رکھنے کے احکامات بھی ایم ایس کو دیئے گئے ہیں۔