کالعدم تنظیموں کے زکوۃ و فطرانہ جمع کرنے پر پابندی کا احسن فیصلہ

18 جولائی 2015
کالعدم تنظیموں کے زکوۃ و فطرانہ جمع کرنے پر پابندی کا احسن فیصلہ

پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے زکوۃ فطرانہ اکٹھا کرنے پر پابندی، دہشت گردوں، سہولت کاروں کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، شہباز شریف۔
حکومت پنجاب نے عیدالفطر کے موقع پر کالعدم تنظیموں کی طرف سے زکوۃ اور فطرانہ جمع کرنے پر پابندی لگانے کا قابل تحسین فیصلہ کیا ہے۔ اس سے دہشت گردی میں ملوث عناصر کی حوصلہ شکنی ہو گی اور انکی مالی معاونت ممکن نہیں رہے گی۔ اسکے باوجود ہنوز کئی مقامات پر ان تنظیموں کی طرف سے دوسرے نام استعمال کر کے کیمپ بھی لگے ہوئے ہیں اور پھر انکے چندہ باکس بھی دکانوں میں موجود ہیں جو کہ زبردستی رکھوائے گئے ہونگے۔ علاوہ ازیں حکومت اس بات پر بھی ضرور توجہ دے کہ یہ تنظیمیں پابندی کے باوجود صوبے میں کس طرح دوسرے ناموں سے کام کر رہی ہیں۔ حکومت پنجاب نے ان تنظیموں اور انکے سہولت کاروں کے خاتمے کا جو عزم ظاہر کیا ہے اس پر پورا اترنے کیلئے ان تنظیموں اور انکے سہولت کاروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے۔ عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ ایسی تنظیموں کو زکوۃ یا فطرانہ دینے کی بجائے اپنے مستحق رشتہ داروں اور اردگرد کے نادار لوگوں میں تقسیم کریں۔