سیاسی جماعتوں سے وابستہ خواتین عیدالفطر اپنے آبائی علاقوں میں منائیں گے

18 جولائی 2015

لاہور (رفیعہ ناہید اکرام) سیاسی جماعتوں کی اکثر خواتین رہنما و مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ خواتین عیدالفطر اپنے آبائی علاقوں میں منائیں گی۔ مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی مرکزی صدر نزہت عامر صادق اسلام آباد، وفاقی وزراءسائرہ افضل تارڑ اور انوشہ رحمن لاہور، سابق وفاقی وزیر بیگم عابدہ حسین لاہور، بینظیر بھٹو کی پولیٹکل سیکرٹری ناہید خان لاڑکانہ، صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین حمیدہ وحیدالدین لاہور، وزیر برائے بہبود آبادی پنجاب ذکیہ شاہنواز عیسیٰ خیل، تحریک انصاف پنجاب کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد لاہور، پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر بیلم حسنین کمالیہ، ارکان پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری، فرزانہ بٹ، عائشہ جاوید، ڈاکٹر فرزانہ نذیر لاہور، شبینہ زکریا بٹ سمبڑیال، جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی صدر دردانہ صدیقی کراچی، مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی سابق صدر سینیٹر نجمہ حمید، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی لاہور، جسٹس ناصرہ جاویداقبال لاہور، ایٹمی سائنسدان کی اہلیہ پروفیسر خالدہ مبارک مند اسلام آباد، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کراچی، مسلم لیگ ن لاہور کی صدر شائستہ پرویز ملک لاہور، ق لیگ شعبہ خواتین لاہور کی صدر آمنہ الفت لاہور، جماعت اسلامی لاہور کی صدر زبیدہ جبین لاہور، پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی صدر فائزہ ملک لاہور میں منائیں گی۔