اللہ پاکستان کو امن، سلامتی، صالح قیادت عطا فرمائے: علامہ طاہر القادری

18 جولائی 2015

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کی عوام کو خوشحالی اور امن کی دولت سے مالا مال کرے، یہ بھی دعا ہے کہ اللہ پاکستان کو ایماندار، باصلاحیت اور دردمند قیادت نصیب فرمائے جو اس ملک اور قوم کو کرپشن، دہشتگردی سے نجات دلائے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے جمعة الوداع کے بعد معتکفین، تحریک منہاج القرآن، کارکنان، عہدیداران اور شہدائے ماڈل ٹا¶ن کے ورثا، زخمیوں اور اسیران انقلاب سے خصوصی ملاقات کی۔ ہم دہشتگردی کے خلاف لڑتے ہوئے جانیں دینے والے شہدا اور ان کے لواحقین کو سلام پیش کرتے ہیں۔ طاہر القادری نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ وہ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کو آزادی کی نعمت سے بہرہ مند کرے۔ عالم اسلام کو امن کا گہوارہ بنائے اور انہیں اتحاد اور یکجہتی کی لڑی میں پرو دے۔