صوبائی دارالحکومت میں نماز عید الفطر کے اوقات

18 جولائی 2015

لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کی ہزاروں مساجد، عیدگاہوں اور میدانوں میں نماز عید الفطر کے اجتماعات منعقد ہوں گے۔ جن میں فرزندان اسلام اللہ رب العزت کے روبرو سربسجود ہو کر اس کا شکر ادا کریں گے۔ شہر میں بادشاہی مسجد میں مولانا عبدالخبیر آزاد 8:30 بجے، جامعہ مسجد علی ہجویری داتا دربار میں مفتی رمضان سیالوی 8 بجے، منصورہ میں لیاقت بلوچ کا خطاب 8:30 بجے، قذافی سٹیڈیم میں حافظ محمد سعید 6:45 بجے، جامعہ نعیمیہ میں 6:45 بجے قاری محمد جاوید، جامعہ اشرفیہ میں مولانا فضل الرحیم 7:30 بجے، مینار پاکستان گرا¶نڈ میں 7:15 بجے ابتسام الٰہی ظہیر، جیلانی پارک (ریس کورس پارک) میں حافظ عبدالغفار روپڑی 7:15 بجے، مسجد دارالسلام باغ جناح میں حافظ عاکف سعید 6:30 بجے، 77 کلب ایبٹ روڈ گرا¶نڈ میں 7:45 مولانا محمد امجد خان، مسجد شہداءمیں قاری محمد یونس 7 بجے، علی مسجد جامعة المنتظر علامہ ریاض نجفی 7:30 بجے اور امیر عباس مرزا کے زیراہتمام حافظ کاظم رضا ناصر باغ میں 8:30 بجے نماز عید پڑھائیں گے۔