نیویارک (طیبہ ضیاء) امریکی ایڈمرل مائیکل مولن نے کہاہے کہ افغانستان میں شہری ہلاکتیں کم کرنے میں وقت لگے گا۔جنوبی افغانستان میں امریکی ملٹری بیس کا دورہ کرنے کے بعد مائیکل مولن نے کہا کہ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ امریکی فوجیوں کے ہاتھوں افغان شہریوں کی ہلاکتیں نہیں ہو رہیں تاہم شہریوں کی ہلاکتوں میں کمی لانے کے لئے وقت درکار ہے۔ دوسری جانب قندھار میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے برطانوی فوجی سمیت ایک ہی خاندان کے بارہ افراد ہلاک ہو گئے ۔ ادھر واشنگٹن پوسٹ کے معروف صحافی اور شہرت یافتہ کتاب\\\" بش ایٹ وار\\\" کے مصنف باب و’ڈ ورڈنے افغانستان کی جنگ کو اوباما کی جنگ قرار دیا ہے ۔باب وُڈورڈ نے ایک امریکی چینل پرپاک افغان صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں اب \\\"اوبامہ ایٹ وار\\\" لڑی جا رہی ہے۔صدر اوبامہ جنگ کو سمیٹنے کی بجائے اسے بڑھا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں بھی حکومت کی رِٹ ختم ہونے کی وجہ سے حالات تشویشناک صورتحال اختیار کر چکے ہیں۔احمد کرزئی اور آصف علی زرداری سیاسی اعتبار سے کمزور اورنا تجربہ کار حکمران ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38