کراچی (لیڈی رپورٹر) امریکہ میں زیر حراست ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ایم ڈی نوائے وقت گروپ جناب مجید نظامی سے انکے دفتر میں ملاقات کی\\\' اس موقعہ پر ڈی ایم ڈی رمیزہ مجید نظامی بھی موجود تھیں۔ ڈاکٹر فوزیہ نے نوائے وقت میں عافیہ کیس کی بہترین کوریج پر جناب مجید نظامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اہم قومی ایشوز پر جراتمندانہ موقف اپنانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر عافیہ کیس کی تازہ پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔\\\' جناب مجید نظامی نے اس موقع پر ڈاکٹر فوزیہ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ صدر اور وزیراعظم سے بھی اس معاملے پر بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی پاکستان کی بیٹی ہے اس لئے عافیہ کیس کو حکومتی سطح پر ترجیح دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے بھی نوائے وقت گروپ ہرممکن تعاون کرے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38