راولپنڈی( سٹاف رپورٹر )چالیسویں سالانہ تکمیل قرآن مجید کی تقریب مدرسہ ترتیل القرآن گوالمنڈی راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس میں جید علما کرام، مفتی آنس یونس علامہ امجد سعید قریشی خطیب ہزارہ اور ایڈمنسٹریٹر اوقاف راولپنڈی زون جواد عزیز جلالی تحفظ حقوق علما اوقاف سپریم کونسل کے مرکزی امیر شوری مفتی عنایت الرحمن خالد الازھری ،مولانا عقیل مفتی، صدیق الحسنین سیالوی، قاری امان الغفور نقشبندی، مفتی مجیب الرحمن عبد الرحیم عباسی ،مولانا شریف ،ملک سفیر اعوان ،جاوید خان بنگش نے مدرسہ ترتیل القرآن میں کامیاب پروگرام منعقد کرنے پر قاری انیس الرحمن اور مولانا عامر فیاض کو مبارکباد پیش کی اور مدرسے کے بانی قاری عبد المالک نقشبندی قاری یعقوب مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا 44حفاظ کرام نے قرآن مجید حفظ کی سعادت حاصل کی ان حفاظ کرام کو خصوصی شیلڈز اور سند فراغت سے نوازا گیا۔مدرسہ ھذا کے طالب علموں حافظ مصطفی حافظ مبشر حافظ رضوان نے انگریزی اردو عربی میں تقاریر کر کے سامعین سے داد وصول کی تحفظ حقوق علما اوقاف راولپنڈی زون اور ایڈمنسٹریٹر اوقاف راولپنڈی زون جواد عزیز جلالی کی طرف سے ترتیل القرآن گوالمنڈی راولپنڈی کی انتظامیہ اور قاری انیس الرحمن مولانا عامر فیاض مفتی مجیب الرحمن کی کاوشوں اور کارکردگی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
مدرسہ ترتیل القرآن گوالمنڈی راولپنڈی میں چالیسویں سالانہ تکمیل قرآن مجید کی تقریب
Jan 18, 2025