
سندھ حکومت نے سندھ رینجرزکے انسداددہشت گردی کے خصوصی اختیارات میں مزیدنوے دن کی توسیع کردی ہے۔توسیع کی منظوری آج کراچی میں سندھ کے وزیراعلیٰ سیدمرادعلی شاہ کی زیرقیادت سندھ کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔سندھ رینجرزکے انسداد دہشت گردی کے اختیارات کی میعادگزشتہ سال تئیس دسمبرکوختم ہوگئی تھی۔