
ٹوکیو: ایک ماہ کے دوران میزائل کے 4 تجربات پر جاپانی وزیر دفاع کا ردعمل آ گیا، کشی نوبواو نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا اپنی میزائل ٹیکنالوجی کو تیزی کے ساتھ بہتر بنا رہا ہے، جاپان اس کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔جاپان کے وزیر دفاع کِشی نوبُواو نے منگل کے روز کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں شمالی کوریا کی جانب سے چار بار میزائل داغنا تجربے کی انتہائی بلند شرح ہے، شمالی کوریا اپنی میزائل ٹیکنالوجی کو تیزی کے ساتھ بہتر بنا رہا ہے۔