کمشنر راولپنڈی ڈویژن سے اپیل
مکرمی : غریب لوگوں کے کیلئے چھت کے خواب کو تعبیر دینا بڑی نیکی ہے مگر کچھ انسان دشمن فلاحی خدمت کی اوٹ میں دکھوں کی فصل بو رہے ہیں انکی سرکوبی کیلئے مسلسل قدم اٹھانے چاہیں۔ دھمیال بینک کالونی چکری سے متعلق ایک نوسرباز جو اپنے آپ کو ویلفیئر کمیونٹی کا عہدیدار بتاتا ہے وہ اس عہدے کی آڑ میں نہ صرف غریب لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرواتا ہے بلکہ مختلف حربوں سے انہیں بلیک میل کرنا اور پھر راضی نامے کے عوض بھاری رقم اس کا معمول ہے۔ وہ صاحب نہ صرف پوری کشمیر کاز نقصان پہنچا نے کا باعث بن رہا ہے بلکہ اہل علاقہ میں کشمیر کمیونٹی کی بدنامی کا باعث ہے ۔ متاثرین نے کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا کہ لوگوں کو ازیت کے جہنم میں ڈالنے والے کے خلاف تحقیقات کی جائے اور جس کمیونٹی کا یہ حصہ ہے وہ کمیونٹی کیا صرف کاغذوں میں ہے ؟ اگر ہے تو اس کی فنڈنگ کہاں سے ہوتی ہے(حلیم اعوان ، قاری ریاض ، خطیب غفور اور دیگر متاثرین 0300 9805039 )