سینیٹ اجلاس ، رانا محمود الحسن نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا بل پیش کردیا

پیر کو دونوںایوانوں کا اجلاس چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ایوان زیریں کا اجلاس پینل آف چیئر کے رکن امجد خان نیازی کی زیر صدارت شروع ہوا توتلاوت، نعت شریف اور قومی ترانے
کے بعد کورم کی نشاندہی پرکورم پورا ہونے تک ملتوی ہوگیا بعدازاں دوبارہ گنتی پرحکومتی و اپوزیشن اراکین کی موجودگی کے باوجود کورم پورا نہ ہوسکا اور اجلاس منگل چار بجے تک ملتوی کردیا گیا اپوزیشن لیڈر سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائدین غیر حاضر رہے ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت شروع ہوا بھائی کی وفات کے بعد واپس آ کر کل پہلی بار صادق سنجرانی سینٹ میں تشریف لائے سینیٹر مشتاق احمد نے چیئرمین سینیٹ کے بھائی سالار(باقی صفحہ4پر)