
ایوان زیریں کا اجلاس پینل آف چیئر کے رکن امجد خان نیازی کی زیر صدارت شروع ہوا تو تلاوت، نعت شریف اور قومی ترانے کے بعد کورم کی نشاندہی پرکورم پورا ہونے تک ملتوی ہوگیا، بعدازاں دوبارہ گنتی پر حکومتی و اپوزیشن اراکین کی موجودگی کے باوجود کورم پورا نہ ہو سکا اور اجلاس منگل چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائدین غیر حاضر رہے۔ ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ بھائی کی وفات کے بعد واپس آ کر کل پہلی بار صادق سنجرانی سینٹ میں تشریف لائے ۔ قریشی نے پیشکش کی کہ آئیے مل کر راستہ تلاش کرتے ہیں۔ جنوبی پنجاب سے متعلق بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔