ایوان بالا میں حریت رہنما یاسین ملک پرتشدداور یاسین ملک و دیگر حریت رہنماوں کو قید میں رکھنے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی.قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حریت رہنما یاسین ملک ،آسیہ اندرابی سمیت دیگر حریت رہنمائوں کو فی الفور رہا کیا جائے،قرارد اد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حریت رہنما یاسین ملک اور دیگر حریت پسندوں کو ڈیتھ سیل میں رکھا ہے،یاسین ملک کا قصور یہ ہے کہ اس نے مظالم کے خلاف آواز اٹھائی،قرارداد میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ یاسین ملک کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور ڈیتھ سیل میں قید کے معاملے کو عالمی سطح پر آٹھائے جبکہ وزرات خارجہ اس ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات سے پنتالیس دن میں ایوان کو آگاہ کرے۔ قراد دا د کی منظوری پر حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ردعمل میں کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قید حریت رہنما وں کے لیے سینٹ میں آواز اٹھانا خوش آئند ہے۔اپنے بیا ن میں انہوں نے کہاکہ یاسین ملک سمیت دیگر حریت رہنماوں کی رہائی کے لیے عالمی سطح پر اقدامات کیے جائے۔مشعال ملک نے کہاکہ بھارت حریت رہنماں کو گرفتار کر کے تحریک آزادی کی آواز ہمیشہ کے لیے بند کرنا چاہتا ہے۔کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38