کراچی :مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150روپے کا اضافہ

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت150روپے کے اضافے سے1لاکھ 12ہزار550روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالرکے اضافے سے1834ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت150روپے کے اضافے سے1لاکھ 12ہزار550روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 128روپے کے اضافے سے 96ہزار493روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1300روپے مستحکم رہی۔