پاکستان نے حوثی ملیشیاکی طرف سے سعودی عرب کے سرحدی جازان علاقے کے دیہات میں سے ایک پر میزائل حملے کی شدید مذ مت کی جس کے نتیجے میں تین بے گناہ شہری زخمی ہوگئے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے جاری بیان میں کہاکہ یہ حملے سعودی عرب اور خطے کے امن اورسلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ حملے فوری بند کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سلامتی اور جغرافیائی سالمیت کے لئے کسی بھی خطرے کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ مکمل یک جہتی اور اس کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024