الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر وفاقی وزیر فواد چوہدری اور علی زیدی سمیت 154 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فہرست میں کل 154 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے تین سینیٹرز ، 48 ارکان قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی کے 52، سندھ اسمبلی کے 19، خیبر پختوانخوا کے 26 اور بلوچستان اسمبلی کے 6 ارکان کی رکنیت معطل کی۔الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر فواد چوہدری ، علی زیدی اور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی رکنیت بھی معطل کی ۔الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ ، علی نواز اعوان، مہناز اکبر عزیز، روہیل اصغر، عامر لیاقت حسین، خالد مقبول صدیقی، مائزہ حمید ، شاندانہ گلزار ، شزہ اطمہ کی رکنیت بھی معطل کر دی۔الیکشن کمیشن نے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نثار علی خان ، حامد یار حراج ، ہاشم ڈوگر ، سردار اویس لغاری کی رکنیت بھی معطل کر دی۔الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی تیمور تالپور ، رکن خیبر پختوانخوا اسمبلی کامران خان بنگش ، رکن بلوچستان اسمبلی سردار محمد رند کی رکنیت بھی معطل کردی.الیکشن کمیشن نے فیصلے سے سنیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معطل ارکان ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکتے، اور گوشوارے جمع کروانے تک رکنیت معطل رہے گی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38