جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ڈاکٹر ماہا مبینہ خودکشی کیس میں تفتیشی افسر کو حتمی چالان پیش کرنے کی مہلت دے دی۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے 5 روز میں حتمی چالان طلب کرلیا۔ پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈاکٹر ماہا مبینہ خودکشی کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔تفتیشی افسر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کیس میں دو ملزمان کا تاحال ڈی این اے نہ ہو سکا، ملزمان کو پیش ہونے کیلئے نوٹس بھی بھیجے ہیں، مرکزی ملزمان وقاص اور جنید کو چار بار نوٹس بھیجا، ملزمان نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ، ملزمان کا ڈی این اے کرانے کا بعد حتمی چالان پیش کریں گے، کیس کی تفتیش تاحال مکمل نہیں ہوسکی حتمی چالان جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرلی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو حتمی چالان پیش کرنے کی مہلت دے دی۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے 5 روز میں حتمی چالان طلب کرلیا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024