لاہور ( وقائع نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے مقامی وکیل ندیم سرور کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی جس میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ وکیل نے نشاندہی کی کہ پنجاب میں بلدیاتی ادارے تحلیل ہو گئے ہیں اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ الیکشن ایکٹ کے تحت 120 دن میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا پابند ہے، درخواست گزار وکیل کے مطابق الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومت اپنی آئینی و قانونی زمہ داریاں پوری نہیں کر رہے، وکیل نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کو فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024