پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرنے کی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرنے کی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔یہ ایوان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتا ہے۔پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے عام آدمی پر مزید بوجھ بڑھے گا۔مہنگائی نے غریب کی زندگی پہلے ہی مشکل کردی ہے۔پندرہ دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی ساتھ ظلم ہے۔اپوزیشن حکومت کے عوام دشمن اقدامات پر خاموشی سے نہیں بیٹھے گی۔یہ ایوان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر شدید احتجاج کرتا ہے۔یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔