ناموس رسالتﷺ و ختم نبوت پر پہرا دیتے رہیں گیـ: صاحبزادہ مفتی، جان نعیمی
کراچی(نیوزرپورٹر) مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے صاحبزادہ مفتی محمدجان نعیمی کی زیرصدارت صوبائی دفتردارالعلوم مجددیہ نعیمیہ ملیر کراچی میںصوبائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی امیر پیر میاں عبدالخالق قادری آف بھرچونڈی شریف ،جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیر، مفتی ابراہیم قادری، مفتی قاضی محمداحمدنعیمی، پیر سید ضمیرحسین شاہ جیلانی، پیر صادق قریشی، مفتی عبدالعلیم قادری، علامہ سید مظفرحسین شاہ، پیر سید ضیاء اللہ شاہ جیلانی، صاحبزادہ محمدزبیر ہزاروی ، مفتی شریف سعیدی ودیگر نے کہاہے کہ عقائد اسلام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا،نامو س رسالت وختم نبوت پر پہرادیتے رہیں گے اور بدعقیدگی کے طوفان کو روکنے میں کسی کوتاہی کے بغیر میدان عمل میں نکلیں گے،سندھ بھر میں افضلیت سیدناصدیق اکبرؓ ومحبت آل رسول ؓ وصحابہ کرام ؓ کانفرنسز کریں گے،پہلے مرحلے میں ڈویژنز کی سطح پر کانفرنسز اور بعدازاں حضرت لعل شہبازقلندرؒ کی سرزمین سیہون شریف میں مرکزی کانفرنسز منعقدہوگی۔مفتی محمدجان نعیمی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ مرکزی جماعت اہلسنّت اکابرین اہلسنّت کے عقائد پر قائم ہے،کسی بدعقیدہ کی اس میں کوئی گنجائش نہیں۔اولیاء اللہ کی سرزمین وادیء مہران سندھ کو حقیقی معنوں میں اسلام کا گہوارابنانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے تمام اراکین شوریٰ وعاملہ اور ضلعی وڈویژنل امراء ونظماء اپنے اپنے علاقوں میں کام کو مزید تیز کریں اور علماء کرام ومشائخ عظام کی صف بندی کرکے قرآن وسنت کے فروغ ،دین اسلام کی ترویج واشاعت اور ملک میں نظام مصطفیٰ ﷺ کے نفاذ کی جدوجہد کو تیز کردیں۔ دیگر مقررین نے اپنے خطابات میںناموس رسالت وختم نبوت اور مساجد،مدارس اور مزارات کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کمربستہ ہونے کا عزم کیا۔اجلاس میں صوبے بھر سے آئے ہوئے مرکزی جماعت اہلسنّت کے امرائ، نظماء اور اراکین شوریٰ وعاملہ نے اپنے اپنے علاقوں کی تنظیمی رپورٹس بھی پیش کی۔