حاجی شہاب الدین الوری کی یاد میں اجلاس
کراچی(سٹی ڈیسک) محب قومی سماجی کونسل( ایم کیو ایس سی) پاکستان کے سیکریٹری جنرل حکیم محمد شعیب قریشی نے کہا ہے کہ زندگی کی کامیابی عبادت الٰہی اور ملک و قوم کی خدمت میں ہے حکمرانوں کو چاہئے کہ اپنی حکومت کی کامیابی کے لئے اللہ تعالیٰ کویاد رکھیں اور عوام کے دکھ و درد کا احساس کریں موجودہ مہنگائی میں عوام کا زندہ رہنا اور مرنا عذاب ہوگیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں ایم کیو ایس سی کے رہنما حاجی شہاب الدین الوری کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حاجی شہاب الدین الوری کی سماجی شعبہ میں ایم کیو ایس سی اور اپنی برادری کی تنظیم کل پاکستان خضری برادرز میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔