اوپو نے اپنا ایک نیا 5 جی فون اے 93 متعارف کرادیا
اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز)اوپو نے اپنا ایک نیا 5 جی فون اے 93 متعارف کرادیا ہے۔اے 93 کو اوپو نے گزشتہ سال متعارف کرایا تھا اور اب اس کا 5 جی ورڑن پیش کیا گیا ہے۔اوپو اے 93 فائیو جی میں کوالکوم کا نیا اسنیپ ڈراگون 480 پراسیسر دیا گیا ہے جو ڈوئل 5 جی موڈ سپورٹ فراہم کرتا ہے۔فون کے اندر اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 11.1 یوزر انٹرفیس سے کیا ہے۔اے 93 فائیو جی میں 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔جہاں تک سکرین کی بات ہے تو ڈیوائس میں 6.5 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جو 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ ہے۔سکرین میں پنچ ہول ڈیزائن میں 8 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔فون کے اندر 5000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جبکہ ہیڈفون جیک اور سائیڈ میں فنگر پرنٹ ریڈر موجود ہے۔فون میں حرارت کے اخراج کے لیے ایک ٹرپل ہیٹ ڈسپیشن سسٹم دیا گیا ہے ۔ڈیوائس کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے، جس میں 48 میگا پکسل مین کیمرا ہیں۔اس فون کو چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم 128 جی بی اسٹوریج ماڈل کی قیمت فی الحال بتائی نہیں گئی، مگر 256 جی بی اسٹوریج والا ورڑن 1999 چینی یوآن (49 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔