دوسروں کے جذبات کی قدر کریں
مکرمی! نئی پروان چڑھتی محبت کے جذبوں کو کھلنے سے پہلے ہی مسل دیا جاتا ہے۔ خدارا! دوسروںکے ان جذبوں کی قدر کریں۔ اللہ اور اس کے رسولؐ سے محبت کا اظہار بھرپور کریں۔ اس جذبے اور محبت کی آبیاری کرنے میں دوسروں کی مدد کیجیے نہ کہ اپنے کڑوے لفظوں سے اس کو دل کے کسی کونے میں پنہا ںکریں۔ محبت کا جذبہ جس کے لیے ہے خالصتاً اسی کے لیے رہنے دیں۔ خود کوئی نتیجہ اخذ نہ کریں۔ اس لیے اصلاح کیجیے، بس دل نہ توڑیئے۔
(کائنات شمسی، سلامت محلہ موہنی روڈ لاہور)