حکومت انڈوں کی قیمت کم کرے
غریبوںکے استعمال میں آنے والی عام اشیا جن میں کھانے پینے کی اشیا خاص طور پر شامل ہیںکی قیمتوں میں اضافے کا وزیر اعظم سختی سے نوٹس لیں۔ اس سرد موسم میں جب انڈوں کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ فارمی مرغی کا انڈا 20 روپے کا مل رہا ہے۔ جو ظلم ہے۔ غریب آدمی گوشت اور خشک میوہ جات تو کھا نہیں سکا۔ اسکے پاس اس موسم میں صرف انڈے کھانے کی ہی سکت تھی وہ بھی حکومت نے چھین لی ہے۔ وزیراعظم آپ نے مہنگائی ختم کرنے کا وعدہ کیا مگر ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور غریب بھوکے مرنے لگے ہیں۔ حکومت کم از کم کھانے پینے کی اشیا ء سستی کر دے۔ (ناظم شوکت چیئرمین مسائل کمیٹی لاہور)