Waqt News
Monday | March 08, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • پنجاب میں عدم اعتماد سے متعلق پی ڈی ایم کا فیصلہ قبول کریں گے: حمزہ شہباز
  • وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا خواتین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
  • تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کیلئے اے این پی سے تعاون مانگ لیا
  •  سعودی عرب ، سال میں ایک لاکھ خواتین کی کاروبار کیلئے رجسٹریشن
  • چوہدری برادران نے بلاول بھٹو سے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں یوسف گیلانی کی حمایت سے معذرت کرلی

عالمی نمبر ون دہشت گرد قرار پانے والے بھارت پر عالمی برادری کی خصوصی شفقت چہ معنی دارد؟

Jan 18, 2021 9:19 AM, January 18, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
عالمی نمبر ون دہشت گرد قرار پانے والے بھارت پر عالمی برادری کی خصوصی شفقت چہ معنی دارد؟

مودی سرکار کا پلوامہ ڈرامہ اس کے پروردہ بھارتی صحافی کے ہاتھوں بے نقاب 

بھارت کی مودی سرکار کا پلوامہ ڈرامہ اس کے پروردہ بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کے ہاتھوں ہی بے نقاب ہو گیا اور یہ ثابت ہو گیا کہ پاکستان پر دہشت گردی کا ملبہ ڈالنے کے لیے مودی سرکار نے فروری 2019ء میں پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کے قافلے پر خودکش حملہ خودکیا تھا جس میں 40 کے قریب بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ اس طرح جہاں پلوامہ حملے پر پاکستان کا موقف سچ ثابت ہوا وہیں پلوامہ اور بالا کوٹ حملے کی سچائی بھی سامنے آ گئی ہے۔ پاکستان پلوامہ حملے کو پہلے ہی سازش قرار دے چکا ہے جبکہ اب پلوامہ حملے کے شواہد بھی سامنے آ گئے ہیں جبکہ بھارتی وزیر اعظم مودی چالیس بھارتی فوجیوں کی لاشوں پر مگرمچھ کے آنسو بہاتا رہا۔ 

عمران نے حفیظ شیخ کی شکست کا بدلہ اعتماد کے ووٹ سے لیا

مودی سرکار کے پروردہ صحافی ارنب گوسوامی کو ایک خاتون اور اس کے بیٹے کی خودکشی پر گرفتار کیا گیا تھا جس پر الزام تھا کہ اس نے ماں بیٹے کو خودکشی پر اکسایا ہے۔ اس نے گرفتاری کے دوران ایک خاتون افسر پر حملہ بھی کیا۔ اس کے پکڑے جانے پر مودی سرکار بھی سرگرم ہوئی اور سپریم کورٹ نے بھی گوسوامی کے حق میں ڈنڈی ماری جس پر بھارتی سپریم کورٹ بار کے صدر احتجاجاً مستعفی ہو گئے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارنب گوسوامی کو پلوامہ حملے اور بالا کوٹ دراندازی کا پہلے سے علم تھا اور بالا کوٹ دراندازی سے تین روز قبل اس نے حملے کے بارے میں بتا دیا تھا۔ اس حوالے سے گوسوامی نے ٹی وی ریٹنگ ایجنسی کے سی ای او کے ساتھ وٹس ایپ چیٹنگ کی جو لیک ہو گئی۔ اس چیٹنگ کے مطابق گوسوامی کو بھارت میں اعلیٰ سطح پر ہونے والے فیصلوں کا علم تھا۔ 

کرپٹ مافیا کی لوٹ کھسوٹ سے ملک غریب ہوتا گیا: صدرعارف علوی

 اس طرح گوسوامی کے کرتوتوں سے بھارت میں اعلیٰ سطح کے عسکری فیصلوں کا پول بھی کھل گیا۔ ارنب گوسوامی بالا کوٹ حملے کی منصوبہ بندی ، اس کی ٹائمنگ اور اسی طرح بھارتی آئین کی دفعہ 370 کے خاتمہ کی منصوبہ بندی سے بھی آگاہ تھا۔ یہ خبریں چلوا کر وہ اپنے چینل کی ریٹنگ بڑھاتا رہا۔ اس نے -23 فروری 2019 ء کو پاکستان سے متعلق بڑی خبر کی پیشگی اطلاع دے دی تھی کہ پاکستان کے خلاف معمول سے بڑی کارروائی ہو گی۔ اسے پتہ تھا کہ کشمیر میں معمول سے ہٹ کر کچھ ہونے والا ہے جبکہ اس نے وٹس ایپ چیٹنگ میں پاکستان کے خلاف مزید کارروائی کا انکشاف بھی کیا تھا۔ ہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ بھارتی پروفیسر اشوک سوائن بھی پلوامہ حملے کو بھارتی ساختہ ڈرامہ قرار دے چکے ہیں جن کے مطابق مودی نے پلوامہ میں وہی کیا جو اس نے 2002ء میں گجرات میں کیا تھا۔ مودی نے پلوامہ ڈرامہ ووٹ بٹورنے کے لئے رچایا تھا۔ 

اعتماد کا ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں‘ وزیراعظم عوام کا اعتماد کھو چکے: سراج الحق 

بھارتی لوک سبھا کے 2019 ء کے انتخابات کی مہم کے دوران نریندر مودی نے جس جارحانہ انداز میں پاکستان پر الزام تراشی اور اس کے خلاف سرحدی کشیدگی بڑھانے کا سلسلہ شروع کیا اس سے ہی بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا تھاکہ مودی اپنی دوسری ٹرم کے لئے انتخابات جیتنے کی خاطر پاکستان پر باقاعدہ جارحیت مسلط کرنے سے بھی گریز نہیں کرے گا۔ پلوامہ میں -23 فروری 2019 ء کو بھارتی فوجی قافلے پر ہونے والا حملہ یقیناً مودی سرکار کی اسی گھنائونی سازش کی کڑی تھا جس کا ثبوت اس سے بھی ملتا ہے کہ اس حملے کے دوران ہی مودی سرکار کی جانب سے اس حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا زہریلا پراپیگنڈا شروع کر دیا گیا اور پھر بھارتی وزیر اعظم اور آرمی چیف نے پاکستان کو اندر گھس کر مارنے کی دھمکیاں دینے پر ہی اکتفا نہ کیا ، 26  اور 27 فروری 2019ء کو وہ پاکستان میں فضائی دراندازی کے مرتکب بھی ہو گئے جس کا پاک فضائیہ نے موقع پر ہی منہ توڑ جواب دے کر بھارتی سورمائوں کی پتلونیں ڈھیلی اور گیلی کر دیں۔ 

شاہین کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی ہورہی ہے‘ والد کا دعویٰ

مودی سرکار نے پاکستان دشمنی کی آگ بھڑکا کر لوک سبھا کے انتخابات میں پہلے سے بھی زیادہ اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی اور پھر پاکستان کی سلامتی کے خلاف اپنی سازشوں کی انتہاء کر دی۔ اپنی کامیابی کی اسی سرشاری میں مودی سرکار نے پانچ اگست 2019ء کو مقبوضہ وادی میں شبِ خون مارا اور کشمیر کو خصوصی آئینی سٹیٹس دینے والی بھارتی آئین کی دفعہ 370 بھارتی پارلیمنٹ کے ذریعے حذف کرا دی جس کے بعد مودی سرکار نے مقبوضہ وادی کو دو حصوں میں تقسیم کر کے اسے بھارتی سٹیٹ یونین کا حصہ بنا دیا۔ اس بھارتی مکروہ حرکت کو پاکستان اور کشمیریوں نے ہی نہیں ، دنیا بھر میں کسی نے بھی جائز قرار نہیں دیا اور مودی سرکار کے اس اقدام کے خلاف اقوام عالم کی قیادتوں ، پارلیمانی اور نمائندہ اداروں بشمول اقوام متحدہ کی جانب سے آج بھی مذمتوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مودی سرکار نے کشمیریوں کی مزاحمت روکنے کے لئے ان پر گزشتہ 531 روز سے کرفیو مسلط کر رکھا ہے اور ظلم و جبر کا کوئی ایسا ہتھکنڈہ نہیں جو کشمیری عوام اور بھارتی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر نہ آزمایا گیا ہو۔ 

سابق گورنر سکندر خان خلیل کی 39 ویں برسی آج منائی جائے گی

پاکستان کی سلامتی کے تو بھارت شروع دن سے درپے ہے جسے سرحدوں پر خطرات میں گھیرنے کے ساتھ ساتھ مودی سرکار اسے دہشت گردی کے ذریعے اندرونی طور پر بھی عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ گزشتہ اڑھائی سال کے عرصے میں پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی ہر واردات میں بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کے ملوث ہونے کے پاکستان کے پاس بھی ٹھوس ثبوت موجود ہیں جبکہ متعدد عالمی ادارے بھی دہشت گرد بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کر چکے ہیں اوران ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ہی ایک امریکی جریدے نے دو ماہ قبل اپنی رپورٹ میں بھارت کو عالمی نمبر ون دہشت گرد قرار دیا جبکہ بھارتی جنونی توسیع پسندانہ کارروائیوں پر اس وقت بھی برطانیہ اور یورپی یونین کے ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے تشویش و مذمت کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔ اب پلوامہ ڈرامہ بے نقاب ہونے کے بعد تو بھارت کے دہشت گردوں کا سرغنہ ہونے کے بارے میں کسی شک و شبہ کی گنجائش ہی نہیں رہی۔ اس لئے اب بھارت کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے اور اقوام متحدہ کی جانب سے اس پر عالمی اقتصادی پابندیاں لگوانے میں کوئی امر مانع نہیں ہونا چاہئے ۔ یہ طرفہ تماشہ ہے کہ بھارتی دہشت گردی کا بار بار شکار ہونے والے پاکستان کو تو بھارتی باطل اور لغو پراپیگنڈے کی بنیاد پر ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرنے میں ذرہ بھر دیر نہیں لگائی گئی جبکہ عالمی نمبر ون دہشت گرد بھارت کی علاقائی اور عالمی سطح پر دہشت گردی کی کارروائیوں کے ثبوت پا کر بھی اسے ’’نیلی آنکھوں والے بچے‘‘ کا درجہ دے کر کھلی چھوٹ دی جا رہی ہے جو بھارت کے معاملہ میں عالمی برادری کے دہرے معیار کا بیّن ثبوت ہے۔ اگر عالمی قیادتوں اور نمائندہ عالمی اداروں نے بھارت کے معاملہ میں اسی طرح مصلحتوں کی چادر تانے رکھی تو اس کے ہاتھوں علاقائی اور عالمی تباہی کو روکنا بھی ممکن نہیں رہے گا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جب دہشت گردی کا ہر ’’کُھرا‘‘ مودی سرکار کے گھر جا رہا ہے تو اس کے ساتھ خصوصی برتائو چہ معنی دارد؟ 

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

    Feb 25, 2021
  • گیلانی: فخر امام ٹو

    Mar 05, 2021
  • پرویز رشید سینٹ سے باہر 

    Feb 24, 2021
  • سینٹ الیکشن …اورواوڈا کامقدر 

    Mar 04, 2021
متعلقہ خبریں
  • عالمی ادارہ تمام متاثرہ شہریوں کو انسان دوست مدد فراہم کرنے ...

    Dec 06, 2020 | 14:15
  • ہم اپنے سمندری نقشہ سازی کے نظام کو جدید بنانے کے لئے ...

    Jun 21, 2020 | 11:47
  • پنجاب: دھند کے باعث ٹریفک حادثات، 11 افراد جاں بحق، 65 سے زائد ...

    Feb 17, 2021 | 10:58
  • ذیا بیطس سے بچائو کا عالمی دن منایا گیا

    Nov 14, 2020 | 16:01
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • پنجاب میں عدم اعتماد سے متعلق پی ڈی ایم کا فیصلہ قبول کریں ...

    Mar 07, 2021 | 23:00
  • وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا خواتین کے حقوق کے تحفظ کے ...

    Mar 07, 2021 | 22:32
  • تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کیلئے اے این پی سے تعاون ...

    Mar 07, 2021 | 22:19
  •  سعودی عرب ، سال میں ایک لاکھ خواتین کی کاروبار کیلئے ...

    Mar 07, 2021 | 22:06
  • چوہدری برادران نے بلاول بھٹو سے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ...

    Mar 07, 2021 | 21:55
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  •   اپوزیشن کے بغیر وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ...

    Mar 07, 2021
  • وزیر اعظم کی اپوزیشن پر لفظی بمباری،مسلسل تسبیح ...

    Mar 07, 2021
  • عوام پر حکمرانی یا عوام کی حکمرانی!!!!

    Mar 06, 2021
  • اپوزیشن کی تنقید،قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

    Mar 05, 2021
  • سیدنا نبی رحمت حضرت محمد  صلی اللہ علیہ وآلہ ...

    Mar 05, 2021
  • 1

    وزیراعظم پر اب سسٹم کو مستحکم بنانے کی پہلے سے بھی زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے

  • 2

    آرمی چیف کا بہاولپور  لاجسٹک تنصیبات کا دورہ

  • 3

    سبی میں پانچ پنجابی مزدوروں  کی ٹارگٹ کلنک

  • 4

    پی ٹی آئی حکومت کے مستقبل کا دارومدار قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس پر ہی ہے

  • 5

    مسئلہ کشمیر پر امریکہ کردار ادا کرے

  • 1

    قومی اسمبلی کے باہر اپوزیشن رہنمائوں پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی چڑھائی

  • 2

    ہفتہ‘  21رجب المرجب  1442ھ‘  6؍مارچ 2021ء 

  • 3

    جمعۃ المبارک 20رجب المرجب  1442ھ‘  5؍مارچ 2021ء 

  • 4

    جمعرات‘  19 رجب المرجب  1442ھ‘  4؍مارچ 2021ء 

  • 5

    بدھ18 رجب المرجب  1442ھ‘  3؍مارچ 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • معاشرتی اصلاح اور فلاح کا ضامن ۔۔ مضبوط ومستحکم ...

    Mar 07, 2021
  • ’’ اعتماداُلدّؔولہ وزیراعظم عمران ؔخان !‘‘

    Mar 07, 2021
  • گلگت بلتستان میں بھارتی مداخلت کے واضح ثبوت 

    Mar 07, 2021
  • صحیح راستہ اختیار کریں

    Mar 07, 2021
  • ہم کیسے مسلمان ہیں؟

    Mar 07, 2021
  • وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ 

    Mar 07, 2021
  • کمزور سیاسی ورکر اور ووٹ کی عزت     

    Mar 07, 2021
  • ریاست مدینہ نیا پاکستان اور پنشنرز 

    Mar 07, 2021
  •   حکمران اور معاشرہ  گزشتہ سے پیوستہ

    Mar 07, 2021
  • میں اللہ سے کہونگی کہ آئندہ انسانوں کی شکل نہ ...

    Mar 07, 2021
  • 1

    بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے 

  • 2

    موبائل فونز کے استعمال میں مشکلات

  • 3

    ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے اقدامات کی ضرورت

  • 4

    بوڑھے پنشنرز پولیس کے ڈنڈے نہیں کھاسکتے

  • 5

       مالی مدد کی ضرورت 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    جنت کی نعمتیں

  • 2

    دروغ گوئی سے اجتناب

  • 3

    نماز کی تاکید

  • 4

    اہل تقویٰ کی علامات

  • 5

    معاف کرنے کی عادت

  • 1

     خیانت

  • 2

    دنیا 

  • 3

    قربانیاں

  • 4

    ایمان 

  • 5

    منزل

  • 1

    زوالِ

  • 2

    دعا 

  • 3

    آشنائی

  • 4

    قوم 

  • 5

    خاک و خوں

منتخب
  • 1

    گیلانی: فخر امام ٹو

  • 2

    سینٹ الیکشن …اورواوڈا کامقدر 

  • 3

    سینٹ الیکشن خفیہ: سپریم کورٹ کی بالآخر رائے

  • 4

    آج سینٹ الیکشن: ووٹنگ خفیہ ہو گی یا اوپن ؟

  • 5

     آصف زرداری کو سلام!!!!!

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    شادی کا معاملہ: شاہد آفریدی کی ٹوئٹ پر شاہین آفریدی کا بیان

  • 2

    کینیڈین خاتون بائیکر نے پاکستانی بائیکر سے شادی کر لی

  • 3

    اسپیکر قومی اسمبلی اور تین وزرائے اعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ

  • 4

    شاہد آفریدی نے بیٹی کیلیے شاہین آفریدی کا رشتہ آنے کی تصدیق کردی

  • 5

    سعودی عرب میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group