بار ایسوسی ایشن پنڈی گھیب کے انتخابات 30 جنوری کو منعقد ہونگے
پنڈی گھیب(نامہ نگار) 9 جنوری2021 کو منعقدہ بار ایسوسی ایشن پنڈی گھیب کے سالانہ انتخابات میں بیلٹ پیپرز کی گمشدگی کے معاملے پر الیکشن بورڈ کے چیئرمین شیخ محمد اسلم ایڈووکیٹ کیجانب سے انتخابات ملتوی کرتے ہوئے معاملہ پنجاب بار کونسل کو بھیجوا دیا گیا تھا جبکہ تین وکلا پر بیلٹ پیپرز چوری کرنے کے الزام میں تھانہ پنڈی گھیب میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی جس پر پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین چوہدری محمد اکرم خاکسار کیجانب سے جاری کردہ فیصلے کے مطابق اب بار ایسوسی ایشن پنڈی گھیب کے نئے انتخابات 30 جنوری2021 بروز ہفتہ کو منعقد ہونگے جس میں نیا الیکشن بورڈ انتخابات کی نگرانی کرے گا جس میں شیخ محمد اسلم ایڈووکیٹ بطور چیئرمین جبکہ شہزاد اقبال بھٹی ایڈووکیٹ , مدثر احمد ایڈووکیٹ , محمد مدثر ایڈووکیٹ اور سید مدثر نذیر نقوی ایڈووکیٹ بطورِ ممبران شامل ہونگے الیکشن بورڈ نیا انتخابی شیڈول جاری کریگا اور الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواران الیکشن بورڈ کو نئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائینگے جبکہ الیکشن میں شفافیت اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنے کے لیئے پنجاب بار کونسل کے دو سابق ممبران سید علی ریاض کرمانی اور چوہدری محمد اسحاق کو بطور (آبزرور) کو مقرر کر دیا گیا ہے دوسری جانب بیلٹ پیپرز کی چوری کے الزام میں چیئرمین الیکشن بورڈ شیخ محمد اسلم ایڈووکیٹ کیجانب سے درج کرائی جانے والی ایف آئی آر کو سامنے رکھتے ہوئے پنجاب بار کونسل نے تین وکلا ملک اظہر اقبال , قیصر مشتاق اور سردار بلال مصطفی کے لائسنس معطل کر دیئے ہیں جو اِس فیصلے کیخلاف پاکستان بار کونسل میں اپیل دائر کرنے کا حق رکھتے ہیں۔