ملک طاہر حسین مکھیال کی انجمن تاجران سے مشاورت مانی اڈا سے افغان مہاجرین کے انخلاء کیلئے باقائدہ درخواست دینے کا فیصلہ
بوچھال کلاں (نامہ نگار) تحریک تحفظ ونہار کے صدر اورعلاقہ ونہار کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک طاہر حسین مکھیال نے افغان مہاجرین کے انخلاء کے لئے انتظامیہ کو باقائدہ درخواست دینے کا فیصلہ اس سلسلے میں انہوں نے انجمن تاجران سے مشاورت کی ہے حاجی ملک طاہر حسین مکھیال کے مطابق انتظامیہ کو درخواست میں اپنے تمام مسائل سے آگاہ کیا جائے گا گزشتہ روز میانی اڈا پر فائرنگ بھی انہی لوگوں کی وجہ سے ہو ئی ہے کیونکہ ان لوگوں سے خوشاب چکوال روڈ پر تجاوزات کر رکھی ہیں اور ٹریفک بلاک ہونے کی وجہ سے جھگڑا ہوا اگر کوئی قیمتی جان چلی جاتی تو کون ذمہ دار ہوتا انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین بے لگام ہو چکے ہیں۔