پیپلزپارٹی کی جمہوریت کے استحکام کیلئے بے شمار قربانیاں ہیں : مظہر حسین بابر
نالائقوں کے ٹولے سے ملک نہیں سنبھالا جا رہا ، جلد پی ڈی ایم کی جدوجہد رنگ لائے گی
فتح جنگ ( نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی راولپنڈی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مظہر حسین بابر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جمہوریت کی بحالی اور استحکام کیلئے بے شمار قربانیاں ہیں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حقیقی جمہوریت اور عوامی حکومت کے قیام کیلئے بھر پور جدوجہد جاری رکھیں گے انھوں نے کہا کہ آمریت کے خلاف پیپلزپارٹی نے تاریخی جدوجہد کی ہے اب عامرانہ حکومت کے خلاف بھی ہماری جدوجہد ان شاء اللہ رنگ لائے گی اور نالائقوں کے ٹولے کو گھر جانا پڑے گا انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چوں چوں کا مربہ ہے جس میں پیپلزپارٹی ،ن لیگ ،ق لیگ ،جے یو آئی ،جماعت اسلامی ،ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والوں کا شامل کر کے اس کی تشکیل کی گئی ہے انھوں نے کہا کہ ان کا کوئی نظریہ نہیں ہے نہ ہی پی ٹی آئی کسی نظرئیے پر قائم ہوئی ہے یہ محض جمہوری جماعتوں جن کو پاکستان کے عوام کی حمایت اور پذیرائی حاصل ہے دیوار سے لگانے کیلئے قائم کی گئی تھی جلد پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر جائے گا انھوں نے کہا کہ اس نالائقوں کے ٹولے سے ملک کو سنبھالا نہیں جا رہا حکومت ملک کو تباہی کی طرف لے کر جا رہی ہے۔