وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن اور مافیا کو ختم کرنے کے لیے آخری حد تک لڑائی جاری رکھوں گا ، پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے ، فاشسٹ مودی سرکار ہندوراشٹرا کے خواب پورا کرنے کیلئے امن اور خطے کی سلامتی کو دا ؤپر لگا رہی ہے،کشمیر پر غاصبانہ قبضہ اور شہریت کے قانون میں ترمیم نسل پرستانہ عزائم کی تکمیل کی عملی کوششیں ہیں، ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے مظلوم کشمیری عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے، سلامتی کونسل کی قرادادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کا حل اقوام عالم کا فریضہ ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا کی افزائش و ترقی پر توجہ ہے ٹیکنالوجی کے اس دور میں ڈیجیٹل میڈیا ابلاغ کے موثر ترین ذریعے کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، ڈیجیٹل میڈیا کی تیز تر افزائش کے باعث معلومات کا پھیلاو سرحدوں کا پابند نہیں رہا. ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کو مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے وفد سے ملاقات میں کیا ، ملاقات میں ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک نوجوان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کو درپیش چیلنجز، مسائل سے نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات، جدید دور میں میڈیا خصوصا سوشل میڈیا کا کردار و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ ڈیجیٹل میڈیا سیکٹر میں نوجوان نسل کے لئے موجود مواقع ، درپیش چیلنجز اور انکے حل پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ وزیر اعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تاریخ کی سب سے مشکل معاشی صورت حال سے نکل آیا ہے۔ مالیاتی خسارہ کم ہو چکا ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ 1960 کے بعد پہلی مرتبہ ہماری حکومت نے صنعتوں کی بحالی کو ترجیح دی۔ اس حکمت عملی سے روز گار کے مواقع میسر آئیں گے اور معیشت ترقی کرے گی۔ نوجوان طبقے کو اس کامیابی کو اجاگر کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نوجوان طبقے کے لیے آسان اقساط میں کاروبار شروع کرنے کیلیے قرضوں کی فراہمی، ہنر سیکھنے کے لیے ٹریننگ پروگرام متعارف کرایا۔ ہماری حکومت نے غریب عوام کے لیے احساس پروگرام اور پناہ گاہوں کا اجرا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کرپشن اور مافیا کو ختم کرنے کے لیے اخری حد تک لڑائی جاری رکھوں گا۔پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے بھرپور پوٹینشل موجود ہے جو ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے موثر انداز میں دنیا کے سامنے لایا جاسکتا ہے۔ اللہ تعالی نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے جن سے فائدہ اٹھانا ہم پر منحصر ہے۔ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بھی چیلینجز کا سامنا ہے۔ پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے اور اب بھی اسی ضمن میں کردار ادا کر رہا ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا کی افزائش و ترقی کے حوالے سے تحریک انصاف کی حکومت کی حکمت عملی و اقدامات پر بھی مفصل بات چیت ہوئی ۔ٹیکنالوجی کے اس دور میں ڈیجیٹل میڈیا ابلاغ کے موثر ترین ذریعے کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کی تیز تر افزائش کے باعث معلومات کا پھیلاو سرحدوں کا پابند نہیں رہا۔ تعلیم یافتہ اور سیاسی طور پر باشعور نوجوان تیزی سے ڈیجیٹل میڈیا پر متحرک ہورہے ہیں۔ عالمی سطح پر پاکستان کے درست تشخص کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کے موثر استعمال کی حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے۔پاکستان تحریک انصاف اور وفاقی حکومت نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فاشسٹ مودی سرکار ہندوراشٹرا کے خواب پورا کرنے کیلئے امن اور خطے کی سلامتی کو دا پر لگا رہی ہے۔کشمیر پر غاصبانہ قبضہ اور شہریت کے قانون میں ترمیم نسل پرستانہ عزائم کی تکمیل کی عملی کوششیں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے مظلوم کشمیری عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے۔دنیا کو باور کروایا جائے کہ سلامتی کونسل کی قرادادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کا حل اقوام عالم کا فریضہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسلام کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔مسلم امہ کے مابین اتحاد و یگانگت کی افادیت اجاگر کرنے میں بھی ڈیجیٹل میڈیا موثر ثابت ہوسکتا ہے۔ نوجوان طبقے کے لیے ایک ہی پیغام ہے کہ محنت کریں، کامیابی محنت کے بغیر ممکن نہیں.
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024