بی آئی ایس پی کے چار افسران کو بدعنوانی کے الزامات پر نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے. ڈاکٹر ثانیہ نشتر

Jan 18, 2020 | 21:17

ویب ڈیسک

سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چار گریڈ سترہ کے افسران کو بدعنوانی اور بدانتظامی کے الزامات پر نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔

ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ ان افسروں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اپنے اختیارات غلط استعمال کرتے ہوئے دھوکہ دہی سے اپنی بیویوں کو انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹر کروایا۔

احساس پروگرام اور انسداد بدعنوانی کی مہم کے تحت چارلاکھ چالیس ہزار ایک سو چھیانوے روپے بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

اس سے پہلے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ایک اور ٹویٹ پیغام میں تصدیق کی کہ نفیسہ شاہ کا نام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ کرنے والوں کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔

مزیدخبریں