نیوزی لینڈ کے راول جزیرے میں ہفتہ کی صبح درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ امریکی جیالوجیکل سروے نے یہ معلومات دی۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 2 بجکر 7 منٹ پر راول جزائر میں آیا اور ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 تھی۔ انہوں نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز 29.62 ڈگری جنوبی عرض بلد اور 176.10 ڈگری مغربی طول بلد میں زمین کی سطح سے دس کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ زلزلے سے فی الحال کسی جانی و مالی نقصانات کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024