کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی میزائل سے تباہ ہونے والے یوکرائنی مسافر طیارے کا بلیک باکس فرانس بھیجا جائے اور مرنے والوں کی باقیات بھی جلد کینیڈا پہنچنی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ایران کے پاس بلیک باکس کا جلد تجزیہ کرنے کیلئے تکنیکی مہارت اور ضروری سامان موجود نہیں، درست معلومات کے جلد حصول کیلئے ایران کو بلیک باکس فرانس بھیجنا چاہیئے۔ ٹروڈو کا کہنا تھا کہ فرانس کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جو طیارے کا ڈیٹا اور کاک پٹ کا ریکارڈ پڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں . بلیک باکس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ بری طرح تباہ شدہ ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024