صوبائی وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والا نہیں، الزامات پر اعتراض نہیں، تحقیقات کرا لیں، کراچی نے بہت بڑے بڑے نام پیدا کیے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ اپوزیشن کے کچھ ارکان آئی جی سندھ کے جانے پر پریشان ہیں، پیپلز پارٹی دور میں پٹرول کی قیمت بڑھانے پر احتجاج کیا گیا، لیکن ہمارے دور میں کسی اتحادی نے بے روزگاری کا رونا نہیں رویا، پی ٹی آئی کی نالائق حکومت میں پیٹرول تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں کچھ افراد سندھ حکومت کے خلاف سازش کر رہے ہیں، کلیم امام متنازع بن چکے ہیں، ان کی جگہ کوئی اور ہوتا تو خود مستعفی ہو جاتا، جو حکومت کی بدنامی کا باعث بن رہا ہو اسے چلے جانا چاہئے، پولیس آفیسر کو کسی کا حامی یا خلاف نہیں ہونا چاہئے، آئی جی صاحب کی سربراہی میں چند افراد ایسے ہیں جو سازش کر رہے ہیں، جن کو شوق ہے وہ نوکری چھوڑ کر پی ٹی آئی جوائن کرلے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024