شہرقائد میں ٹریفک پولیس نے ون وے کی خلاف وزری کرنے والوں پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گیارہ لاکھ سے زائد جرمانے کرڈالے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس نے رانگ وے کی خلاف وزری کرنے والے کے خلاف کریک ڈاؤن کیا،مہم کے پہلے روز ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایک سو بیس افراد کو گرفتار کیا جبکہ چار ہزار سات سو پینسٹھ چالان کئے، جن سے مجموعی طور پر گیارہ لاکھ سے زائد کے جرمانے سرکاری خزانے میں جمع کئے گئے۔ٹریفک پولیس کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف دفعہ دو سو اناسی کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024