لاہور میں بائولے کتے کے کاٹنے سے 23افراد زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ،حالت خطرے سے باہر ہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں بائولے کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے افراد جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہیں، زخمیوں میں ارم، عثمان، نور فاطمہ، نائلہ، محمد زبیر، حلیمہ،محسن، محمد انس، ولید، نور فاطمہ، زینب، رمضان، عمیر، عبداللہ، صہیب، عروج، احمد، پرویز، شہروز اور شوکت شامل ہیں۔ ایم ایس جنرل ہسپتال کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، اہل علاقہ نے پاگل کتے کو ہلاک کر دیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024