بھارت میں بل فائٹنگ کے مقابلے کے دوران بیل کی ٹکر سے ایک ہلاک اور 30 افراد زخمی ہوگئے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع مدورائی میںبل فائٹنگ مقابلے میں شریک نوجوانوں نے بھپرے بیلوں کے کوہان پر لٹک کر زیادہ سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کی کوشش کی جس کے دوران بھپرا ہوا بیل عوام میں گھس ہوگیا اور اس نے وہاں بیٹھے لوگوں کو ٹکریں مارنا شروع کردیں جس کے باعث لوگوں نے جانیں بچانے کے لیے دوڑ لگا دی، بھگدڑ مچنے سے ایک ہلاک اور 30 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے بیل مقابلوں پر پابندی کا مطالبہ کر رکھا ہے جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی ان مقابلوں کو انسانیت سوز قرار دیتی ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024